ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نربھیا کے تین قصورواروں کو پھانسی ہو گی یا نہیں؟ نظر ثانی عرضی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

نربھیا کے تین قصورواروں کو پھانسی ہو گی یا نہیں؟ نظر ثانی عرضی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

Mon, 09 Jul 2018 11:00:28    S.O. News Service

نئی دہلی،9؍جولائی (ایس او نیوز؍) دلی کے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ میں چار مجرموں میں سے تین کی نظر ثانی عرضی پر سپریم  کورٹ پیر کے روز فیصلہ سنا سکتا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی ) دیپک مشرا، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اشوک بھوشن کی تین رکنی بینچ مکیش(29)، پون گپتا (22) اور ونے شرما کی عرضیوں پر اپنا فیصلہ دے گی۔ تاہم چوتھے مجرم اکشے کمار سنگھ (31 ) نے سپریم کورٹ کے پانچ مئی 2017 کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی عرضی دائر نہیں کی ہے۔

اکشے کمار سنگھ کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ اکشے کی جانب سے جلد ہی نظرثانی عرضی دائر کی جائے گی۔ ضابطہ کے مطابق نظر ثانی عرضی کی اوپن کورٹ میں سماعت ہوئی اور سماعت کے بعد 4 مئی 2018 کو عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

ان قصورواروں میں سے ایک رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی، جبکہ ایک دیگرنابالغ مجرم کو عدالت نےاصلاح اطفال گھر بھیج دیا تھا۔ اس نے اصلاح اطفال گھر میں سزا کے اپنے تین سال پورے کر لئے ہیں۔


Share: